بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی

لاہور: کرکٹ سمیت بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستانی پنجاب کا دورہ کر یں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل پوری طرح سے بحال نہیں ہوا لیکن صوبائی سطح پر گزشتہ 10 سالوں میں بھارتی پنجاب کا سب سے بڑا دستہ پاکستان آئے گا۔ ان میں کرکٹ، ریسلنگ، ہاکی، رسہ کشی، اور کبڈی کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بھارتی دستہ 21 فروری کو واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچے گا۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد بھارتی دستہ 25 فروری کو واپس روانہ ہوگی۔ پاکستان اور بھارتی پنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز قدافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔ میچ بائیس، تئیس اور چوبیس فروری کو کھیلے جائیں گے۔

Next Post

پی ایس بی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف شکایت نامے لکھ دیے

Thu Jan 9 , 2014
کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان تنازع میں شدت آگئی ۔مراعات واپس لینے پر مشتعل پی ایس بی یونین نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی سیکریٹری محمد اعجاز چوہدری کو علیحدہ علیحدہ تحریری شکایات ارسال کردیں ۔یونین عہدیداروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین اور انتظامیہ میں کشیدگی […]