اپنی جائیداد غیر کشمیریوں کو فروخت نہ کریں:مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں اپیل کی گئی کہ وہ  اپنی جائیداد غیر کشمیریوں کو فروخت نہ کریں۔پی پی آئی کے مطابق پوسٹروں میں کہاگیا کہ بھارتی حکومت وادی میں اسرائیلی طرز کی پالیسیوں پر عمل پیر اہے اورکشمیریوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل اور غیر کشمیریوں کو آباد کرناچاہتی ہے تاکہ آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے۔پوسٹروں میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے علاقے میں غیر کشمیری افراد کو آباد کرنے کے لیے ملازمتیں اور ٹھیکے دیے جا رہے ہیں۔

Latest from Blog