جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی

 اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈکے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست مان لی۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا، مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہیپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 2 درخواستیں دی گئیں،ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی درخواست منظور ہوئی، دوسری درخواست پر مشن دورہ پاکستان کے دوران جائزہ لے گا، ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پاکستان تقریبا 6 ارب ڈالر قرض لے سکے گا۔ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلئے ہونے کا امکان ہے۔