جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا

کراچی(پی پی آئی) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ٰمیں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز  نے بھی کرائیوں میں اضافہ کر  دیا۔پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد  لوکل  سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا، ٹرانسپورٹرز مالکان نے کرائیوں میں خود کار اضافہ کر دیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا، جس سے شہری پریشان ہو گئے۔ٹرانسپورٹرز بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے کاروبار متاثر ہونے پر پریشان  دیکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں۔