جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محسن نقوی کا ڈی آئی خان میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نیڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد شہادت کے واقعہ کی مذمت کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم پر عزم ہے۔واضح رہے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں ٹول پلازہ کے قریب کسٹم اہل کاروں پر نامعلوم نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر انسپکٹر اور کانسٹیبل  موقع پر ہی شہید ہوگئے۔