خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت: نریندر مودی ملک میں کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں:راہل گاندھی

نئی دہلی(پی پی آئی) بھارت میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کر کے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک بیان میں کہاکہ نریندر مودی ملک میں کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں جہاں وہ ”کرپشن سائنس”کے موضوع کے تحت”چندے کا دھندہ”سمیت ہر باب خود تفصیل سے پڑھا رہے ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کی بدعنوانی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ چھاپوں کے ذریعے چندے بٹورے جاتے ہیں، عطیات لینے کے بعد ٹھیکے تقسیم کیے جاتے ہیں، بدعنوان لیڈروں کو واشنگ مشین سے گزارکر کلین چٹ دی جاتی ہے اورایجنسیوں کو ریکوری ایجنٹ بنا کر”بیل اورجیل”کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ بی جے پی بدعنوان لوگوں کی آماجگاہ بن چکی ہے اوراس نے اپنے لیڈروں کے لیے اس”کریش کورس”کو لازمی قرار دیا ہے جس کی قیمت ملک کے عام لوگ ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ”انڈیا”اتحاد کی حکومت بدعنوانی کے اس اسکول پر تالا لگا کر اس کورس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔