روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھی شروع کرنے کا حکم

کراچی(پی پی آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے اسلام آباد کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیدیا۔  پی پی آئی کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے عازمین حج کے امیگریشن اور دیگر تمام ضروری تقاضے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی پورے کر لیے جائیں گے اور یہاں سے کلیئر شدہ حجاج کرام جدہ ائیرپورٹ اور مدینہ ائیرپورٹ پر امیگریشن کے طویل دورانئے کے عمل سے گزرے بغیر براہ راست اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے رہائش گاہوں پر چلے جایا کرینگے۔  عازمین حج کیلئے کراچی ائیرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کو حتمی شکل چند روز میں دے دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان کے ضلع خضدارمیں زلزلہ،لوگوں میں خوف وہراس

Mon Apr 22 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار اور اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے مکانات کے درودیوار ہلا دئیے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 27.76کلومیٹر تھی۔پی پی آئی کے مطابق زلزلہ کا مرکز خضدار کے قریب تھا، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی و مالی […]