بلوچستان کے ضلع خضدارمیں زلزلہ،لوگوں میں خوف وہراس

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار اور اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے مکانات کے درودیوار ہلا دئیے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 27.76کلومیٹر تھی۔پی پی آئی کے مطابق زلزلہ کا مرکز خضدار کے قریب تھا، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج  شروع ہوگا

Mon Apr 22 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 23 اپریل کو شروع ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے آئین کے آرٹیکل 109 ائیکے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل 23اپریل کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیاہے۔