پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی درخواست پر سماعت ملتوی

 اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے وکلا عثمان ریاض گل اور خالد چوہدری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل ملک عبد الرحمٰن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سب جیل کے قیام سے متعلق ہم اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں کہ کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں، اس کے لیے ہمیں کچھ وقت چاہیے۔  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کوئی گراؤنڈ نہیں ہے۔  عدالت نے بشری بی بی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ ابھی بھی آپ بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہ رہے ہیں؟ وکیل عثمان ریاض گل نے جواب دیا کہ جی بالکل، ہم بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلا سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرلتے ہوئے سرکاری وکیل کی وقت مانگنے کی استدعا منظور کرلی اور کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔