لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈومیسٹک آپریشن چیف انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پی سی بی مشکوک بولنگ ایکشن جانچنے کے لیے آسٹریلین سوفٹ وئیر درآمد کرنے پر غور کررہا ہے۔آسٹریلین سوفٹ وئیر کے ذریعے بہ آسانی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے گا کہ بولر آئی سی سی کی جانب سے قابل قبول 15ڈگری تک کلائی موڑنے تک محدود ہے یا پھر وہ اس حد کو برقرار رکھنے سے قاصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بائے مکینک لیب قائم کرنے کے ساتھ،22تیز ترین کیمریںاور اس سے متعلق تمام سوفٹ وئیر درآمد کرنے پر غور کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکوک بولنگ دنیا بھر کا مسئلہ ہے،آئی سی سی نے غیر جانب دارانہ طور پر تحقیق کرتے ہوئے پاکستانی اسپن بولر سعید اجمل کو مشکوک بولنگ کے حامل قرار دیا تھا۔
Latest from Blog
کراچی)پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے
لاہور)پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس
ریاض)پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ توانائی اورترقی کے لئے
سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریائے
کراچی)پی پی آئی)تھرکول منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد قومی گرڈ میں کم ازکم
ریاض)پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت
پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حج اور
سوات)پی پی آئی(سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے کا افسوس ناک واقعہ
اسلام آباد)پی پی آئی)پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں مقامی لوگوں کو
جموں)پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع