سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جو کچھ اگست 2019میں چھینا گیا، سود کیساتھ واپس لیں گے: محبوبہ مفتی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی مقبوضہ کشمیر کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ جو کچھ اگست 2019میں چھینا گیا، سود کیساتھ واپس لیں گے۔ بجبہاڑہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ تنازعہ کشمیر کا حل ہے جس کے لیے یہاں کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوراس دوران بڑی تعداد میں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ دفعہ370اور جو کچھ اگست 2019میں ہم سے چھین لیا گیا تھا وہ سود کے ساتھ واپس لیں گے۔انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں موجود خوف ودہشت کے ماحول کو اجاگرکرتے ہوئے شہری آزادیوں کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد سرینگر ہائی وے پر غیر ضروری ناکوں اور جامہ تلاشیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو من گھڑت الزامات کے تحت گرفتارکیا جارہا ہے۔پی ڈی پی کی صدر نے آبائی زمینوں پر قبضے، بے روزگاری میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔