سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمالیائی گلیشرز تیزی سے پگھلنے لگے،676 نئی برفانی جھیلوں کی نشاندہی

نئی دہلی) پی پی آئی)  ہمالیہ میں گلیشرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث نئی نئی جھیلیں جنم لے رہی ہیں جو نشیبی آبادیوں کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(ISRO)کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ محققین نے سیٹلائٹ کی تصاویرکا استعمال کرتے ہوئے676 برفانی جھیلوں کی نشاندہی کی جو 1984سے اب تک بن چکی ہیں۔ ان میں سے 130بھارت میں واقع ہیں۔پی پی آئی کے مطابق تحقیق میں ہمالیائی گلیشرز پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کواجاگر کیا گیا ہے جو خطرناک حد تک تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ جیسے جیسے گلیشرز پگھل رہے ہیں، نئی نئی جھیلیں جنم لے رہی ہیں اور موجودہ جھیلوں کاسائز بڑھ رہا ہے۔ یہ جھیلیں خطرناک ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ اپنے کناروں کو توڑکرتباہ کن سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پھیلتی ہوئی جھیلوں میں سے زیادہ تر دریائے سندھ، گنگا اور برہم پترا کے بیسن میں واقع ہیں جن کے ارد گرد کروڑوں لوگ رہتے ہیں۔