کراچی(پی پی آئی)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔متاثرین کے وکیل ایڈووکیٹ شہاب سرکی نے عدالت کو بتایا کہ ٹاور کے بلڈر کا انتقال ہو چکا، متاثرین کو تاحال معاوضہ نہیں ملا، عدالت نے 44 متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔پی پی آئی کے مطابقعدالت نے حکم دیا کہ ٹاور کے متاثرین ملکیت کے دستاویزی شواہد کے ساتھ آفیشل اسائنی سے رابطہ کریں،عدالت نے نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی مارکیٹ ویلیو سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرتے ہوئے نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرنے کا اشتہار شائع کرانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ نیلامی میں آنے والی بولی کی بھی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کمشنر نے زمین تحویل میں لے کر رپورٹ جمع کرا دی تھی۔متاثرین کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ پلاٹ فروخت کر کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے، ٹاور سے ملحقہ 240 گز کا پلاٹ بھی فروخت کر کے متاثرین کو رقم دی جائے۔عدالت نے سندھی مسلم کوآپریٹیو سوسائٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نسلہ ٹاور سے ملحقہ پلاٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ اور ٹاور کے مرحوم بلڈر کے ورثاکی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
Latest from Blog
کراچی(پی پی آئی)ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ریڈ کو ٹی 20
کراچی(پی پی آئی)بجٹ 25-2024کی تیاریاں جاری ہیں، آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ
کراچی(پی پی آئی)محکمہ ایکسائز کی جانب سے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں
کراچی(پی پی آئی) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب ملزمان
مظفرگڑھ(پی پی آئی) تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اشفاق احمد
مظفرگڑھ(پی پی آئی) تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے اشفاق احمد
پشاور(پی پی آئی)پشاور میں پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعلسازوں کا بڑا گروپ بے نقاب ہوگیا، ٹیسٹ
کراچی(پی پی آئی)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان ا سٹاک مارکیٹ ملکی
کراچی (پی پی آئی)گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ قوم