اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔ذرائع نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی راناثنااللہ کی رائے کی حمایت کی ہے، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بناناہے جسے عوام پسند کرے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی رائے کے بعد وزیراعظم نے کہا تو پھر یہ فیصلہ نواز شریف پر چھوڑتے ہیں، راناثنااللہ نے کہا نوازشریف کہیں گے تو حکومت میں آجائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اپنے موجودہ دورہ چین سے واپسی کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن 2024 کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق نے کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا۔
Latest from Blog
معیشت اور تجارت کے لیے کراس اسٹریٹس فیئر کی آرگنائزنگ کمیٹی آفس فوژو، چائنا، 20 مئی،
لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔ ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی اور
مالاکنڈ(پی پی آئی)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
مالاکنڈ(پی پی آئی)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
اسلام آباد(پی پی آئی) سابق سپیکر و رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ
ؒٓلاہور(پی پی آئی)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر
گوادر(پی پی آئی)گوادر کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ
اسلام آباد(پی پی آئی)بشکیک میں پاکستانی طالب علموں پر تشدد کے واقعات اور موجودہ صورتحال پر
اسلام آباد(پی پی آئی)فرنٹیئرکور خیبرپختونخوا کی جانب سے نامور پشتو شاعر امیرحمزہ بابا کے مزار کی
اسلام آباد(پی پی آئی)ملک میں آج بھی گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا۔ لاہور میں