شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد: احتجاجی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد پولیس نے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی آر میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان، سیکرٹری پی ٹی آئی اور قائد خزب اختلاف جنرل عمر ایوب اور عامر ڈوگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل سمیت 150افراد نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلی شرکا نے دفعہ144کی خلاف ورزی کی، شرکا نے پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی،شر انگیز تقاریر کی گئیں۔

دوسری جانب گوجرہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی احتجاجی ریلی نکالنے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، قدمے میں اسلحیکی نمائش اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی تھی۔