جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ قرار

جوہانسبرگ: قومی کرکٹ ٹیم کے دو ممتاز آل راﺅنڈرز شعیب ملک اور عبدالرزاق کو ان فٹ قرار دے کر جنوبی افریقا کیخلاف کرکٹ سیریز سے باہر کردیا گیا ۔ دونوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والے کرکٹ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھالیکن اب ان کو فٹنس مسائل کے سبب سیریزسے باہر کردیا گیا ہے ۔ شعیب ملک اپنی انگلی کے زخم اور عبدالرزاق ہیمسٹرگ انجری کے باعث جنوبی افریقا سے واپس وطن لوٹیں گے ۔ واضح رہے کہ دو نوں کھلاڑیوں کو طویل عرصے کے بعد حال ہی میں دبئی میں شیڈول جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20سیریز میں واپسی کا موقع دیا گیا تھا ۔

Next Post

برطانوی ٹینس کھلاڑی ایلینابیلٹیکا نے ٹینس کو خیرآباد کہہ دیا

Tue Nov 19 , 2013
لندن: سابقہ برطانوی نمبر ایک ٹینس اسٹار ایلینا بیلٹیکا نے ٹینس کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔بیلٹیکانے 2012میں ٹینس کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ ففٹی میں جگہ بنائی ۔30سالہ بیلٹیکا نے اپنے ٹینس کیرئیر میں نامور کھلاڑیوں کو شکست دی جس میں چین کی لی نا اور فرنسیسکاشوﺅن شامل ہیں ۔بیلٹیکا دومرتبہ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچنے […]