نسداد بجلی چوری مہم، بجلی چوروں سے 86 ارب روپے سے زائد وصول

پشاور(پی پی آئی) املک بھر میں معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 65 ہزار بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 86 بلین روپے وصول کرلیے گئے۔ اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کیے۔پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے، ملک بھر سے اپریل کے  مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، منصوبے مکمل کرنے پر اتفاق

Sun Apr 28 , 2024
ریاض)پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی اور پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پرصدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات کے دوران اپنے سابقہ دور حکومت میں […]