سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کی پارلیمانی نشست پر 29امیدوارمد مقابل ہیں، مجموعی طور 39امیدواروں نے اس نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے10 جانچ پڑتال کے بعدمسترد کردئیے گئے اور 29کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے جن امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ان میں نیشنل کانفرنس کے آغا سید روح اللہ،جموں وکشمیر پارٹی کے وحید الرحمان پرہ،ڈیموکریٹک پروگریسیو(آزاد)کے عامر احمد بٹ، بھارت جوڑ پارٹی کی روبینہ اصغر،نیشنل پنتھرز پارٹی کے حقیقت سنگھ اورآزاد امیدواروں میں ڈاکٹر محمد اشرف قاضی، محمد فاروق اور دیگر شامل ہیں۔
Next Post
ڈاکٹر ذاکر نائیک جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
Mon Apr 29 , 2024
ریاض(پی پی آئی)عالمی مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ریاض میں ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک سے ملاقات کی ہے جس میں اسلام، عالم اسلام اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر ساجد […]
