تونسہ شریف کی ھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،7اہلکارزخمی

تونسہ شریف (پی پی آئی) پنجاب پولیس نے جھنگی چیک پوسٹ پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے 2 ماہ بعد ایک بار پھر جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پی پی آئی کے مطابق پنجاب پولیس کے پہلے سے الرٹ جوانوں نے 03 گھنٹے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ایک بار پھر ناکام بنا دیا۔ترجمان کے مطابق  دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت کے بعد ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے، جھنگی چوکی پر تعینات اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

Latest from Blog