دبئی/کراچی(پی پی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس کے بیٹر اور باؤلرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک درجہ ترقی حاصل کر لی جبکہ ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان کی بادشاہت برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 5 ویں سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، پاکستان کے ہی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بابر اعظم سے ایک درجہ اوپر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 5 ویں اور نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 7 درجے ترقی کے بعد 18 ویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی کی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، پاکستان کے شاہین آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں، آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے شاداب خان 10 ویں پوزیشن پر ہیں۔ا?ئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے شبمن گل دوسری اور ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔
Next Post
بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی
Thu May 2 , 2024
دکی(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔ضلع دکی کے مقام ٹھیکیدار ندی میں پہلے سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے کے باعث پہلا دھماکا ہوا، لوگوں کے جمع ہونے پر دوسرا دھماکا ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکوں کے […]
