اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمز ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاوس رینٹ بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا میڈیکل الاؤنس بھی ختم کیا جارہا ہے، کسٹمز ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ رواں ماہ مذاکرات میں سرکاری ملازمین کی غیر ضروری مراعات اور پنشن اصلاحات پر مذاکرات کیے جائیں گے۔
Next Post
نان گزیٹڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 12 فیصد اضافہ متوقع
Thu May 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین؎ کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد تک اوربی پی ایس ایک تا پندرہ کے ریٹائرڈ ملازمین بشمول ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع ہے البتہ اس بارگریڈ 16سے22کی مراعات میں کمی اور تنخواہوں میں معمولی اضافہ تجویز کیا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت خزانہ کی سفارشات […]
