اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین؎ کی تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد تک اوربی پی ایس ایک تا پندرہ کے ریٹائرڈ ملازمین بشمول ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع ہے البتہ اس بارگریڈ 16سے22کی مراعات میں کمی اور تنخواہوں میں معمولی اضافہ تجویز کیا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت خزانہ کی سفارشات کے مطابق اگر منظوری دی گئی تو بڑھی ہوئی تنخواہ اور پنشن یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہو گی۔