پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف ن لیگ کے صدر، سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل  بنانے کی تجویز

سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے جبکہ ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل کی تجویز مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ بھی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہو گا، جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو ن لیگ کا صدر بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔اس حوالے سے احسن اقبال نے بتایا کہ پارٹی قیادت کو ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جا سکتا۔