اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،عوامی شکایات میں سندھ پولیس سرفہرست

کراچی(پی پی آئی)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف رہیں۔محکمہ انسانی حقوق سندھ نے 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، پی پی آئی کے مطابق جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 5 ماہ کے دوران 1271 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں حبس بے جا، ہراساں، مبینہ زیادتی، خودکشی،بدفعلی، قتل، اغوابرائے تاوان شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد ابڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں سب سے زیادہ 786 شکایات پولیس کے خلاف رہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس کے بعد دوسرے نمبر پر محکمہ ریونیو، تیسرے نمبر پر تعلیم اور محکمہ محنت رہے۔سندھ بھر میں مبینہ زیادتی کے 43، خودکشی 94،اغوا برائے تاوان کے 157 اور قتل کے 373 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیس کے خلاف کی گئی شکایات پر اجلاس بلانے اور ایکشن کے لیے آئی جی سندھ کو آگاہ کردیا ہے۔