مودی مسلمانوں کو نشانہ نہ بنائیں، آئینی اقدار کی پاسداری کریں: فاروق عبداللہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی   مسلمانوں کو نشانہ نہ بنائیں بلکہ آئینی اقدار کی پاسداری کریں۔ پلوامہ اورشوپیان میں  انتخابی ریلیوں  سے خطاب کرتے ہوئے  انھوں نے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ متحد رہیں اور  انتشار پسندوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ مودی مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے  مودی کی ازدواجی حیثیت پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم خاندان کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہبی وابستگی سے قطع نظر معاشرے کے ہر طبقے کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنائیں۔انہوں نے بھارت کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہندو انتہا پسند بی جے پی نے بھارت کی جنگ آزادی نہیں لڑی بلکہ اس نے  تومغربی استعمارکا ساتھ دیاتھا۔

Latest from Blog