اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 سے شکست دیدی

جکارتہ(پی پی آئی))سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔پی پی آئی کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس پہلے کوارٹر سے ہی میچ میں چھائی رہی، یوں پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم سرفہرست ہے۔کینیڈا کی جانب سے شان ڈیوس نے میچ کے پانچویں اور ہربیر سدھو نے 17ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو دو کی برتری دلا دی، تاہم میچ کے دوسرے کوارٹر میں ابوبکر محمود نے پیلنٹی کارنرز پر اوپر تلے دو گول کر کے سکور برابر کر دیا۔میچ کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان مکمل طور پرکینیڈا کی ٹیم پرحاوی رہا اور ارشد لیاقت، رانا وحید اشرف اور غضفر علی کے گول کی بدولت پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول کی سبقت حاصل ہوگئی۔تاہم تیسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں شان ڈیوس نے گول کر کے برتری کم کر دی، چوتھے کوارٹر میں کینیڈا کی جانب سے اوجوت بٹر نے چوتھا گول کر دیا۔میچ کے اختتام تک پاکستان کو کینیڈا کے چار گول کے مقابلے میں پانچ گول کی برتری حاصل ہوگئی۔اس سے قبل ٹورنامنٹ میں پاکستان کا جاپان کے خلاف میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ پاکستان نے کوریا اور ملائشیا کے خلاف میچز میں فتح حاصل کی تھی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔خیال رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔