روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اپ سیٹ شکست کے بعد ورلڈ انڈور ٹینس ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا سامنا کروشیا کے میرن سائیلک سے ہوا۔ کروشین حریف نے اسٹار پلیئر کو ایک گھنٹے اور گیارہ منٹ کے مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دی۔ میرن سائیلک کو چھ تین اور چھ چار سے فتح حاصل ہوئی۔ دوسری جانب دفاعی چیمپئن ڈیل پورٹرو ارنیسٹ گلبس کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔گلبس نے عالمی نمبر چار کو چھ تین، چھ چار سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔