پشاور(پی پی آئی) کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھائی انور شیر خان نے کہا کہ آپ شہدا کے مجسموں کو توڑ سکتے ہو لیکن ہمارے عزم کو نہیں۔پی پی آئی کے مطابق کارگل کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے بھائی انور شیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا خون شامل ہے اور کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کی ہتک ناقابل برداشت ہے۔ خدارا یہ شرپسندی چھوڑ دو اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر سچے اور پکے پاکستانی بنو۔انور شیر خان نے کہا کہ کئی 9 مئی آئیں گے۔ ہزاروں ڈرامے ہوں گے لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ آپ شہدا کے مجسموں کو توڑ سکتے ہو ہمارے عزم کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن میں ہمت ہے تو سامنے آئے۔ قومی پرچم پر عوام جان نچھاور کرنے کو تیار ہے۔