پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روٹی مزید سستی، نان 5 روپے مہنگا ہوگیا

 لاہو(پی پی آئی)نان بائیوں نے روٹی کی قیمت ایک روپیہ کم کر کے نان کی قیمت 5 روپے بڑھا دی۔ لاہور میں روٹی کی قیمت تو ایک روپے کمی کے ساتھ 15 روپے پر آ گئی لیکن نان بائیوں نے نان کی قیمت 5 روپے بڑھا کر 25 روپے کردی۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر تندور مالکان نے لاہور میں روٹی کی قیمت 16 روپے سے کم کر کے 15 کردی لیکن ساتھ ہی نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کردی گئی ہے۔ نان بائیوں کے مطابق گیس اور بجلی مہنگی ہے جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار من مانی کررہے ہیں،گزشتہ روز نان 20 کا تھا آج 25 کا ہے، روٹی سستی ہوئی ہے مگر وزن کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی کتنے افراد جاں بحق؟ افسوسناک خبر آگئی  دوسری جانب مرغی کی قیمت میں کمی بھی2 دن برقرار رہ سکی، 2 روز بعد ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کردیا گیا اور گوشت 437 سے بڑھ کر 477 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔