ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر افسران کیخلاف کارروائی متوقع

کراچی(پی پی آئی)ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے نئے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے ادارہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے اور قائم مقام عہدوں اورمراعات سے نوازے گئے چار جونیئر افسران کے قائم مقام عہدے ختم اور ان سے سرکاری گاڑیاں اور مراعات فوری طور پر واپس لے لی ہیں نیزچیئرمین نے  تین افسران کے تبادلوں اور طویل عرصہ سے ڈیپوٹیشن پر تعینات ایک جونیئر افسر کو فوری طور پر اس کے اصل محکمہ واپس بھیج دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ادارہ کے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل دیگر بااثر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی بھی متوقع ہے۔