کراچی(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے ملک سے 80لاکھ سے زائد اساتذہ کوٹریننگ دینے کافیصلہ کیا ہے جس کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایکسی لینس ان ٹیچر ایجوکیشن اورلمز سکول آف ایجوکیشن کا مشترکہ پراجیکٹ لانچ کیاگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد اساتذہ کو جدید ترین تربیت اور معاونت فراہم کرنا اور انہیں جدید تدریسی طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔