پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کم عمرلڑکی کی شادی کرنے پرنکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کا نکاح کروانے والے نکاح خواں کیخلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔لاہورہائیکورٹ کیجسٹس انوارالحق پنوں  نے حمیرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی،کم عمربچی کو دارلامان میں سیلاکرعدالت میں پیش کیا گیا، درخواست گزارکا کہنا ہیکہ بچی کی عمر15سال ہے زبردستی شادی کروائی گئی،بچی کے اغوا  کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج ہے۔جسٹس انوارالحق پنوں نے بچی سے سوال کیا،بیٹا آپ نے شادی اپنی مرضی سے کی ہے،جس پربچی نے جواب دیا کہ جی میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے،عدالت نے بچی سے استفسار کرتے ہوئے کہا آپکی عمر کتنی ہے،جس پر بچی نے جواب دیا کہ میری عمر 15 سے 16 سال ہے۔جسٹس انوار الحق پنوں نے ریماکس دیتے ہوئے کہا نکاح خوان کیخلاف استغاثہ فائل کریں کیسے کم عمر بچی کی شادی کروا دی۔ بعد ازاں عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو مقدمہ پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔