کراچی(پی پی آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا دائرہ کار کچے کے علاقہ اور ملحقہ دیہات تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجویزحکومت کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے سی ٹی ڈی کا دائرہ اختیار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا،سی ٹی ڈی کوکندھکوٹ،گھوٹکی اور جیکب آبادکے قبائلی علاقوں میں بھی آپریشن کرنے کی اجازت ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی مشتبہ علاقوں میں بھی آپریشن کر سکے گی۔۔