اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے پھر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی اے نے نیپراسے آئندہ سال کیلئے بجلی ٹیرف میں 4 روپے 16پیسے اضافے کی درخواست کردی ہے،جس میں لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ مانگ لیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق لیسکو رواں سال 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بلنگ کر رہی ہے جبکہ آئندہ سال کیلئے 25 سے لیکر27روپے 11پیسے فی یونٹ پرٹیرف کی ڈیمانڈ ہے۔جس کے بعد نیپرا نے 23 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔ذرائع کے مطابقمجوزہ 7 قیمتوں کی کیٹیگریز پر سماعت کی جائے گی جبکہ منظور ہونے والی قیمت پر آئندہ ماہ بلنگ کی جائے گی۔