متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پنجاب کے ا سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ10 ہزار  اسامیاں خالی

لاہور(پی پی آئی)پنجاب بھر کے ا سکولوں میں ایک لاکھ10 ہزار سے زائد اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں جنھیں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے  ریشنلائزیشن سے پوری کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  بعض سرکاری اسکولوں میں 495 طلباکو پڑھانے کیلئے 32 اساتذہ ہونے کا انکشاف کیا گیا جبکہ مذکورہ اسکول میں 15 بچوں کو پڑھانے کیلئے ایک ٹیچر دستیاب ہے۔ ریشنلائزیشن پالیسی کے ذریعے زیادہ تعداد والے  اساتذہ کو دوسرے ا سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سکول میں 610 بچوں کو پڑھانے کیلئے 19 ٹیچرز موجود ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا، مذکورہ سکول میں 32 بچوں کیلئے ایک ٹیچر دستیاب ہے جبکہ بعض سکولوں میں 300 بچوں کو پڑھانے کیلئے ایک  ٹیچر موجود ہے۔پی پی آئی کے مطابق اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے،میل اساتذہ کو 20 اور فی میل اساتذہ کو 15 کلومیٹر کی حدود کے اندر ٹرانسفر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔