متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سرینگر سے پی ڈی پی امیدوار وحید پراکیخلاف مقدمہ درج

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور سرینگر سے پی ڈی پی کے امیدوار وحید پرا کے مقبوضہ علاقے میں ریفرنڈم سے متعلق بیان پرانکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مودی حکومت نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وحید پرا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ وحید پرا نے پلوامہ میں حکام کی اجازت کے بغیر ایک ریلی نکالی تھی جس پر انکے خلاف 8مئی کوتعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت پلوامہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔۔اسکے علاوہ وحید پرا کو ریفرنڈم سے متعلق انکے بیان پر بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے ایک انتخابی ریلی کے دوران کشمیری عوام سے کہاتھا کہ انتخابات کو بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے”ریفرنڈم”کے طور پردیکھیں۔ الیکشن کمیشن نے وحید پرا کے اس بیان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیاہے۔