متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شکارپورمیں دوران ڈکیتی شہری کے قتل پر دھرنا:سندھ، بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل

شکارپور(پی پی آئی) شکار پور میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کیخلاف ورثانے قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے سلطان کوٹمیں میاں صاحب لنک روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی گولیاں لگنے سے شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہری کے قتل کیخلاف ورثا نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنا دیا جس کے باعث سندھ اور بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہو کر گئی، مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ورثا نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے یونس سومرو سے 4 لاکھ کیش، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر تشدد کا نشانہ بنایا، ضلعی بھر میں شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، پولیس واردات کے بعد پہنچتی ہے، اعلیٰ حکام شہر میں جاری بدامنی کا نوٹس لیں۔