کھاد کمپنیاں ملک میں کسانوں کیلئے یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامند

کراچی(پی پی آئی)فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے ملک میں کسانوں کیلئے یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل آف پاکستان کی جانب سے تجویز سامنے آئی کہ حکومت لاگو گیس کی قیمتوں کے تعین کی پالیسیوں کے مطابق تمام کھاد پلانٹس کو گیس صرف ماڑی گیس فیلڈ سے فراہم کرے اور آئندہ 10 سال تک تمام فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے۔پی پی آئی کے مطابق فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے کہا کسانوں کے لیے سستی یوریا کھاد کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے، اس سے یوریا کی درآمد پر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی، کھاد کی پیداواری صلاحیت اور توانائی کی کارکردگی میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ایم ڈی ایف ایف سی نے کہا کہ کھاد کی صنعت کو حکومت سے کسی قسم کی سبسڈی کی ضرورت نہیں، حکومت پورے پاکستان میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں مقرر کرے، اس سے مڈل مین اور ایجنسیوں کی طرف سے منافع خوری ختم ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں  صفر اعشاریہ ایک فیصد کمی

Thu May 16 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) ملک میں رواں مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں صفر اعشاریہ ایک فیصد کمی ہوئی، فروری 2024کی نسبت مارچ 2024  میں […]