اسلام آباد(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 مختلف کارروائیوں میں 32 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان ایاین ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد اورلاہورمیں کی گئیں، پی پی آئی کے مطابق کارروائیوں کے دوران 22کلو800گرام چرس، 9 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ترجمان ایاین ایف کے مطابق کارروائی میں 320 گرام آئس اور270 گرام افیون برآمد کرلی گئی، گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔