اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ن لیگ 5 سال پورے کر گئی تو پاکستان اور پنجاب تبدیل نظر آئے گا: مریم نواز

لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت 5 سال پورے کر گئی تو پاکستان اور پنجاب تبدیل نظر آئے گا۔ پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھی نوازشریف کی حکومت آتی ہے سازش کے ذریعے ختم کر دی جاتی ہے،اب نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے، اس کو رکنے نہیں دینا، شہباز شریف اور مریم، نوازشریف کے سپاہی ہیں، حکومت نوازشریف کی ہے۔، پنجاب کی کوئی سڑک 5 سال بعد ٹوٹی ہوئی نظر نہیں آئے گی،۔ پی پی آئی کے مطابق مریم نواز نے مزید کہا کہ میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کم کروں گی، پیاز کے بغیر کھانا نہیں پکتا، جب میری حکومت آئی تو پیاز 300 روپے کلو سے اوپر تھا آج 100 روپے کلو ہے۔