لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا, پنجاب ٹیکس بک بورڈ،قائد اکیڈمی اور پی ای سی اتھارٹی کے ما تحت کام کریں گے.پی پی آئی کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی وزیرتعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں کمیٹی نئی اتھارٹی کے قیام پر پلان تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔کمیٹی ایک ہفتے میں پنجاب حکومت کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی جس کی براہ راست سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازہوں گی۔اتھارٹی کیسی ای او اور ان کے ماتحت تین ایم ڈی ہوں گے۔