آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤکا باعث, پانی ابال کرپئیں

حیدرآباد (پی پی آئی)ئیفائیڈ ویکسینیشن مہم پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے کہا ہے کہ آلودہ پانی اورکھانا ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤکا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کا علاج ممکن ہے اس سے بچاؤ کیلئے پانی کو ابال کرپینا چاہیے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے پرانی ویکسین،اینٹی بائیوٹک کام نہیں کررہی تھیں، نئی ویکسین ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے کام کرتی ہے۔کراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم  25 مئی تک جاری رہے گی۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 1ضلع میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے بتایا کہ یہ ویکسین 9 ماہ سے 15سال تک کی عمر تک کے بچوں کیلئے ہے، مہم میں 7 ہزار رضا کارحصہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ 31وین سروسز کے ذریعے اسکولزمیں بھی ٹائیفائیڈ ویکسین لگائی جارہی ہیں، 89 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤکی ویکسین کا ہدف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

Thu May 16 , 2024
لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں ایجوکیشن کریکولم اینڈ ٹریننگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا, پنجاب ٹیکس بک بورڈ،قائد اکیڈمی اور پی ای سی اتھارٹی کے ما تحت کام کریں گے.پی پی آئی کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی وزیرتعلیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں کمیٹی نئی اتھارٹی کے قیام پر پلان تیار کرکے حکومت […]