شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دبئی لیکس کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(پی پی آئی)دبئی لیکس کی تحقیقات کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔شہری مشکور حسین کی ندیم سرور ایڈووکیٹ کے زریعے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے ہیں، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی وغیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو تحقیقات کا حکم دے۔درخواست میں کہا گیا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں۔ غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔