شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار، پارہ مزید بڑھنے کاخدشہ،موسم شدید گرم اور مرطوب

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ آج بھی شہر میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبک۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے شہر میں مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر میں  منگل سے مزید شدت کا الرٹ جاری کر دیا ہے، 23 تا 27 مئی کے دوران درجہ حرارت میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب اندورن سندھ میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح آج دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ و اطراف میں بھی درجہ حرارت 48 تا 50 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی صورت میں شہریوں کو پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہیٹ ویو کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ہدایات جاری کر دیں۔