اسحاق ڈار کی بشکیک واقعہ میں کسی بھی پاکستانی طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تردید

لاہور(پی پی آئی)لاہور میں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ اور وزیر امور کشمیر انجیئنر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بشکیک میں پیش آنے والا واقعہ ہمارے لئے انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعظم شہباز شریف بشکیک معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، میری بشکیک کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشکیک واقعہ کے بعد ہم نے وزارت خارجہ میں ایمرجنسی یونٹ کو فعال کیا، فقط پاکستانی طلبہ کو ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے طلبہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، ایک ایئر فورس کی ایک فلائٹ طلبہ کو واپس لانے کیلئے بشکیک جائے گی، 540 مزید پاکستانی طلبہ آج تین کمرشل پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بشکیک واقعہ میں چار سے پانچ پاکستانی زخمی ہوئے جو زیر علاج ہیں، تشدد کے واقعات میں 16 غیر ملکی طلبہ بھی زخمی ہوئے، کل 130 پاکستانی طلبہ واپس آگئے ہیں، 50 سے زائد طلبہ نے پاکستانی سفارتخانے میں اپنی انٹی کروائی۔بعدازاں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی خبر ملتے ہی وزیراعظم اور وزارت خارجہ نے فوری طور پر ایکشن لیا، وزیراعظم اور وزیر خارجہ پچھلے دو دنوں سے مسلسل صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام واقعات پاکستان کے خلاف کوئی ٹارگٹڈ چیز نہیں تھی، جب کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو کافی لوگ زد میں آتے ہیں، ہمارے کرغزستان سے بہت اچھے سفارتی تعلقات ہیں، کرغزستان میں حالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں، ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرا خود طلبہ سے رابطہ ہوا، وہاں حالات بہتر ہیں، ایک مخصوص سیاسی جماعت والدین کے ذہنوں میں منفی باتیں ڈال رہی ہے، نائب وزیر اعظم مسلسل کرغز حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ پروپیگنڈا پھیلایا گیا کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، ان معاملات میں نہ کوئی طالبعلم جاں بحق ہوا نہ کسی خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا

Sun May 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ان کے ہمراہ تھے۔مراد علی شاہ نے کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ […]