کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 محسن نقوی پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن پہنچ گئے، حالت یکسر تبدیل

لاہور(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن پہنچ گئے، گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدل گئی، جس سے شہری بھی خوش دکھائی دیئے۔وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی، شہریوں نے وزیر داخلہ سے کہا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ، 30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی، قریبی گھر کے رہائشی میاں داؤد نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا، محلے دار بہت خوش ہیں۔محسن نقوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کوبزرگ شہری کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں، وزیرداخلہ نے انچارج پاسپورٹ آفس کو شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں۔وفاقی وزیر نے  مزید کہا کہ گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے، رش بھی کم ہوا ہے اور شہریوں کے لئے انتظار کی زحمت بھی ختم ہوئی ہے، پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔