وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

ریاض(پی پی آئی)  وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے، سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے۔ان کا کہنا ہے کہ ابتک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے۔ترجمان کے مطابق عازمین حج کے اولین قافلے 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب رواں دواں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا

Sun May 19 , 2024
 لاہور(پی پی آئی)ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ملک میں بجلی کی طلب طلب 24 ہزار جبکہ رسد 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ توسیع کے باعث تربیلا کے 8 پاور یونٹ بند ہیں۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر تقسیم کار کمپنیاں مختص شدہ کوٹہ […]