پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیرحسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیرحسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے طلباء کو واپس لانے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنیکی ہدایت کردی۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے سفیرحسن علی ضیغم کو ہدایت کی کہ تمام پاکستانی طلبا اور ان کیخاندانوں سیرابطے میں رہا جائے، زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے۔ کرغزستان میں مقیم خاندان کی وطن واپسی کا انتظام ترجیحی بنیادوں پرکیا جائے۔ حالات معمول پر آنے کے باوجود کوئی واپس آنا چاہتا ہے تو سہولیات دی جائیں۔پاکستانی سفیر نے کرغز نائب وزیر خارجہ سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا، پاکستانی سفیر نے کہا کہ کرغزحکومت نے بتایا حالات پرمکمل طورقابوپا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا۔خیال رہے کہ خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہوگا، خصوصی طیارہ رات کو130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پرخصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت  پاکستان ادا کرے گی۔