اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ اور پاکستان تجارت کی ساخت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے، پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعاون کو جاری رکھیں گے، دونوں ملکوں میں تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔