ملائیشیا میں 4روزہ بیس جمپنگ مقابلوں کا آغاز

کوالالمپور: ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 4 روزہ بین لاقوامی بیس جمپنگ مقابلے شروع ہوگئے۔ افتتاحی روز امریکی بیس جمپرز نے برتری ثابت کردی۔ کوالالمپور بیس جمپنگ کے مقابلوں کے افتتاحی روز 19 ممالک سے 111 بیس جمپروں نے حصہ لیا۔ شرکاءنے دنیا کے ساتویں بلند ترین کوالالمپور ٹاور سے چھلانگ لگانے کاعملی مظاہرہ کیا۔ امریکی جمپر مائیلس ڈیشر نے 300 میٹر کی اونچائی سے مہارت کے ساتھ چھلانگ لگائی،ان کے ہم وطن جوناتھن ملر بھی منفرد انداز کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہے۔

Next Post

تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کرپشن کیس میں مجرم قرار

Sat Sep 27 , 2014
بنگلور:بنگلور کی عدالت نے تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کو اٹھارہ سال پرانے کرپشن کیس میں مجرم قرار دے دیا۔ وزیر اعلی جے للیتا پر 66 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ ان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی بھی ملی تھی۔ جے للیتا کے خلاف اٹھارہ سال پہلے کرپشن کے الزام […]